۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ سید علی سیستانی

حوزہ / نجف اشرف میں آیت اللہ سید علی سیستانی کے دفتر نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ اس مرجع عالیقدر نے عراق کی آئندہ آنے والی حکومت کی تشکیل کے لئے مذاکرات میں دخالت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/ عراقی مرجع عالیقدر آیت اللہ سید علی سیستانی کے نجف اشرف میں موجود دفتر نے عراق میں اگلی حکومت کی تشکیل کے لیے ہونے والے مذاکرات میں ان کی دخالت سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ خبر یں صحیح نہیں ہیں اور بے بنیاد ہیں۔

نجف اشرف میں آیت اللہ سیستانی کے دفتر کے ایک عہدیدار نے کہا: ہم اس بات پر تاکید کرتے ہیں کہ آیت اللہ سید علی سیستانی آئندہ آنے والی عراقی حکومت کی تشکیل یا سیاسی اتحاد کے لیے منعقد ہونے والی کسی بھی ملاقات یا مذاکرات اور مشاورت وغیرہ میں مداخلت نہیں کرتے ہیں اور سوشل میڈیا اور بعض دوسرے نیٹ ورکس پر بعض جماعتوں اور دھڑوں کی طرف شائع سے ہونے والی ان کی دخالت پر مشتمل  خبریں بالکل بھی درست نہیں ہیں اور بے بنیاد ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .